زرداری کو ٹھیک کرنا میری ذمہ داری ہے نہ انہیں ”پھانسی“ دے سکتا ہوں: ذوالفقار مرزا

Nov 20, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا لندن میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں گرفتار تینوں افراد ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں۔ میرے خط سے پاکستان میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایم کیو ایم ایسے شکایتیں کر رہی ہے جیسے بچے کرتے ہیں۔ حسین حقانی کو ایڈوائس کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔ پیر مظہرالحق نے اپنی غیر تجربہ کار بیوی کو فارن سروسز میں پوزیشن دلوائی۔ شوگر ملیں اگر کسی نے دی ہوتیں تو ضرور واپس کر دیتا۔ حسین حقانی عہدہ چھوڑ دیں تاکہ پیپلز پارٹی 5 سال پورے کر سکے۔ ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت موجود ہیں اسے دہشتگرد جماعت ثابت کر کے رہوں گا۔ ذوالفقار مرزا پھانسی چڑھ جائے گا لیکن سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دے گا۔ کچھ لوگ بریف کیس لے کر سفر کرتے ہیں۔ میمو پاکستان اور آئی ایس آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنا۔ پارٹی ڈسپلن کی تمام زنجیریں توڑ دیں ہیں۔ جاوید ہاشمی میرے لئے رول ماڈل ہیں۔ جاوید ہاشمی نے پارٹی میں رہ کر حق اور سچ کی بات کی۔ قبل ازیں انہوں نے شرجیل میمن کے استعفیٰ کو دباو کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کا استعفیٰ بہت بڑا المیہ ہے۔ ذوالفقار مزرا کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے میرے ساتھ صرف سفر کیا تھا انہیں ہٹانا غیر جمہوری اقدام ہے اگر ان کے ساتھ سفر کرنا جرم ہے تو جہاز میں سوار 300 مسافروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ اپنے روایتی انداز میں گرجتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کے قتل کے ذمہ دار رحمان ملک اور بابر اعوان ہیں اگر دونوں بی بی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر نہ بھاگتے تو وہ آج زندہ ہوتیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس مشن پر لندن آئے ہیں اسے پورا کریں گے۔ عمران فاروق کا قتل برطانوی حکومت اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماتھے پر کالا دھبہ ہے۔برطانیہ نے ایک قاتل اور خونیں کو پناہ دی ہوئی ہے۔ الطاف حسین نے پاکستان کو اسامہ بن لاد سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ انتخابات کے دوران میرے گاوں میں میرے رشتہ دار کھڑے ہوتے ہیں۔ کوئی میرے علاقے کے سکول میں ووٹ ڈالنے نہیں آتا۔ اتخابات کے دوران میرے رشتے دار سکولوں میں ٹھپے لگاتے ہیں اگر عمران خان اچھا ہے تو عوام سے کہتا ہوں اسے ووٹ دیں۔ میں شرابی ہوں، جواری ہوں، بہت برا ہوں لیکن الطاف حسین سے بہت اچھا ہوں۔ مانتا ہوں کہ میں نے سالوں آصف زرداری کا ساتھ دیا۔ میرے پاس دو وزارتیں تھیں جو چھوڑ دیں۔ آصف زرداری کو ٹھیک کرنا میری ذمہ داری نہیں۔ میں اس پوزیشن میں نہیں کہ آصف زرداری کو پھانسی دوں۔ ہمارے حکومتی وزیر کمیشن کو حق سمجھ کر کھاتے ہیں۔
مزیدخبریں