نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے پاکستان کی سعودی عرب سے 131 ملین ڈالر اضافی قرض کی درخواست

اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے سعودی عرب سے 131ملین ڈالر کے اضافی قرضے کی درخواست کر دی ہے، جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاوور پروجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو فوری طور پر 7 ارب روپے کی مزید ادائیگی کرنی ہے اور مالی مشکلات کے باعث سعودی عرب سے 131 ملین ڈالر اضافی قرضے کی درخواست کی گئی ہے ، توقع ہے کہ 100ملین ڈالر فوری طور پر مل جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاوور پروجیکٹ کیلئے بجلی کمپنیوں نے صارفین سے نیلم سرچارج کی مد میں 26 ملین ڈالر اکھٹے کئے ہیں اورآئندہ چار سال میں اتنی ہی رقم مزید مل جائے گی، اسکے علاوہ کویت فنڈ کے ساتھ 42 ملین ڈالر قرضے کے معاملات طے پا چکے ہیں، حکام کے مطابق یہ منصوبہ دسمبر 2016ءتک مکمل طور پرآپریشنل ہو گا جس سے 969میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو گی اور اس پر2دو کھرب 74ارب روپے لاگت آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...