پاکستان سے ”ڈومور“ کا مطالبہ کرتے رہیں گے: نینی پاول

نئی دہلی (اے پی اے) بھارت کے لئے امریکہ کی سفیر نینی پاول نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اضافی اقدامات اٹھائے تاکہ یہ عالمی دنیا کے لئے مزید خطرہ نہ بنے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف کارروائی جاری رہنی چاہئے کیونکہ یہ امریکہ، بھارت اور پاکستان کے لئے بھی خطرہ ہے۔اسلام آباد سے ڈومور کا مطالبہ کرتا رہے گا کیونکہ خطے میں استحکام کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن