سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر اسمبلی کے رکن انجینئر رشید نے کہا کہ تمام کشمیری ایک بڑی جیل میں محبوس ہیں اور اگر پاکستان بھی کبھی کبھی شور نہ مچائے تو کشمےرےوں کی حالت فلسطین اور غزہ سے بدتر کر دی جائے گی۔ اگر حکومت، اپنے اختیار کے عین مطابق، ڈاکٹرمحمد قاسم، مسرت عالم بٹ اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیتی ہے تو انتخابات مےں تعاون کروں گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوتے انہوں نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے دیانت داری پر سوال اٹھانے کو مضحکہ خیز قرار د یا ہے۔