شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ علی پارک میں نامعلوم اغواءکاروں نے اخبارفروش اعجاز احمد کے سات سالہ بیٹے ذیشان کو اغواءکرلیا اور اسے نامعلوم مقام پر لیجا کر والدین سے لاکھوں روپے تاوان طلب کرلیا ہے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے صرف بچہ کے اغواءکا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جس پر اخبار فروش یونین کے عہدیداروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے پولیس ملزمان کو بچانے کیلئے غلط دفعات لگا کر مقدمات کی روح کو خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا اخبار فروش اعجاز احمد کے بچہ کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے وگرنہ اخبار فروش احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے ۔