انتہائی اہم سٹیرٹیجک پوزیشن کے باعث افغانستان کئی نسلوں سے گریٹ گیم کا حصہ بنا ہوا ہے : ہیلری کلنٹن

Nov 20, 2012


سنگاپور(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے افغانستان کو خطے میں اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ سنگا پور مینجمنٹ یونیورسٹی میں خطاب کررہی تھیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ 2014ء کے آخر میں اتحادی افواج کے انخلاءکی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے تو پورے خطے میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانا افغانستان کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نقشہ دیکھیں تو آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ افغانستان کیوں اتنے عرصے سے لڑ رہا ہے اور وہ اتنی کئی نسلوں کیلئے گریٹ گیم کا حصہ رہا ہے۔ ایسا اس کی انتہائی اہمیت کی حامل سٹرٹیجک پوزیشن کی وجہ سے ہے۔ وہ افغانستان کو وسطی ایشیائی معیشتوں سے ملانے والی نئی سلک روڈ اور اقتصادی مضبوطی کا حوالہ دے رہی تھیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنانے سے سلامتی و استحکام یقینی بنانے کی طرف سے مرکزی دروازہ ہوگا۔

مزیدخبریں