مصر کے صدر محمد مرسی جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے


اسلام آباد (آن لائن) مصر کے صدر محمد مرسی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد جمعرات کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورے میں آٹھ ترقی پذیر ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہ اجلاس میں اپنے ملک کی قیادت کریں گے۔ محمد مرسی کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت ملک کے اہم قومی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق مصری صدر جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں امکان ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ تصادم کی صورتحال اور دیگر علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن