لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کو دوبارہ ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز رہنماﺅں ڈاکٹر حامد بٹ سمیت دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے ہمارے ساتھ سروس سٹرکچر کا معاہدہ کیا ہے مگر حکومت ابھی تک ان مطالبات کو ماننے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے احتجاجی تحریک کو موخر کرنے کی بجائے دوبارہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا بلوچستان میں گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے۔ اس دوران پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین یوسف بلا بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کہا کہ حکومت پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس لئے حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کی دوبارہ ہڑتال کی دھمکی
Nov 20, 2012