کراچی بدامنی کیس پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Nov 20, 2012


کراچی(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی بدامنی کیس پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔حکمران اتحاد میں شامل اے این پی کے سینیٹر حاجی محمد عدیل نے یہ درخواست پیر کی صبح جمع کرائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی بدامنی کیس میں عدالت کے چھ اکتوبر کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔درخواست کے مطابق عدالت نے اپنے حکم نامے میں پولیس سے سیاسی بھرتیاں ختم کرنے، ممنوعہ اسلحے کے لائسنس منسوخ کرنے اور نوگو ایریاز کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے صوبائی حکومت کو بدامنی سے متاثرہ افراد کو معاوضے کی فراہمی کےلئے کمشن بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ راجہ عباس، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سندھ وسیم احمد اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں