اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/اے پی اے) صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں توانائی کے بحران پر اجلاس ہوا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے صدر کو توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر پانی و بجلی احمد مختار اور مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی شریک تھے۔ صدر نے کہا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں۔
بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں: زرداری
Nov 20, 2012