9 اور 10محرم کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے: احمد مختار


اسلام آباد (وقت نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ پانی اور گیس کی کمی کی وجہ سے 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وقت نیوز کے مطابق احمد مختار نے کہا کہ حکام کنٹرول روم سے بجلی کی فراہمی کو مانیٹر کرینگے۔ جلوسوں کے راستوں پر روشنی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن