خورشید شاہ اپنے انداز میں وزارت چلاتے ہیں میں اپنے انداز میں: نثار کی زبان چلتی ہے دماغ نہیں: رحمن ملک

Nov 20, 2012

اسلام آباد (اے پی اے) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر پابندی وزیراعظم کی اجازت سے لگائی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ مذہبی امور کے وزیر ہیں وہ اپنے انداز میں وزارت چلاتے ہیں‘ میں اپنے انداز میں وزارت داخلہ چلاتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ چوہدری نثار! مےرے فےصلے قوم اور ملک کے مفاد مےں ہوتے ہےں اور مےری لےڈر شپ کی رضا اس مےں شامل ہوتی ہے، آپ کی طرح نہےں کہ جو منہ مےں آےا بول دےا اور بعد مےں اپنا سا منہ دےکھتے رہ گئے، آپ کی اےف آئی اے سے تحقےقات سے انکار اور مےاں نواز شرےف کی طرف سے اےف آئی اے سے تحقےقات کی ہاں نے آپ کے دعویٰ کی قلعی کھول دی، آپ کی لےڈرشپ نے آپ کو خوب پہچانا اور آپ کا کےا ہوا واوےلا آپ کو واپس لےنا پڑا، چوہدری نثار کی زبان چلتی ہے دماغ نہےں کہ بعض اوقات چودھری نثار خود بھی نہےں جانتے کہ وہ کےا کہہ رہے ہےں، چودھری نثار کو سےاسی کلاسےں لےنے کی ضرورت ہے، وہ پی پی پی کی کامےابی اور مقبولےت کو دےکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہےں، انہوں نے تھوڑا سا سبق زبان کا دےنا ہے تو مےاں شہباز شرےف کو دےں جنہوں نے اپنی زبان صرف پی پی پی کی لےڈر شپ کو گالےاں دےنے کےلئے وقف کر رکھی ہے، وہ ڈکٹےٹری کے ابتدائی قاعدہ سے نکل کر جمہوری سےاست اور برداشت کو اپنائےں، ےہی ان کےلئے نسخہ کےمےا ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں