اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت نیوز) ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض شعیب سڈل کمشن کے سامنے پیش ہوئے اور توہین عدالت کے نوٹس پر کمشن سے معافی مانگی جسے کمشن نے منظور کرلیا۔ ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ اب اس کیس میں کمشن کی توہین کا معاملہ ختم ہوگیا، ملک ریاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس ان کے 13 نومبر کے اس بیان پر دیا گیا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ شعیب سڈل کی مدت ملازمت میں توسیع کےلئے ڈیل کی جا رہی ہے۔ کمشن کے ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو ارسلان افتخار پر جرح کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ ملک ریاض کا نیب اور سپریم کورٹ میں بیان تحقیقات کیلئے کافی ہے۔ ملک ریاض شکایت کنندہ ہیں وہ مزید بیان دینا چاہتے ہیں تو پہلے وہ لیا جائے گا۔
سڈل کمشن نے ملک ریاض کی معافی قبول کرلی
Nov 20, 2012