پی ایس او کا پاورکمپنیز کو فرنس آئل کی ادھار فراہمی سے انکار


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سٹیٹ آئل نے پاورکمپنیز کو فرنس آئل کی ادھار پر فراہمی سے انکار کردیا جس کے باعث آئندہ چند ایام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پاور کمپنیز کو فرنس آئل کی ادھار پر فراہمی سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پاور ہاﺅسز کو فرنس آئل کی مزید فراہمی معطل ہوگئی ہے ، فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث آئندہ چند روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، پی ایس او نے تیل کی مزید فراہمی نہ کرنے کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کو آگاہ کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن