واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں آئے سینڈی طوفان نے 70سال قبل منگیتر کو لکھے گئے محبت نامے خاتون کو لوٹا دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے ساحل سے ملے۔ خاتون ڈورتھی کا منگیتر دوسری جنگ عظیم میں امریکی جنگی بیڑے پر تھا۔ ڈورتھی نے منگیتر کو 57 خطوط 1942ءسے 1948ءکے دوران لکھے۔ طوفان کے بعد نیویارک کے ساحل سے لڑکے کو یہ خطوط باکس میں ملے۔ لڑکے کی ماں نے خطوط پڑھ کر انٹرنیٹ پر ڈورتھی کی تلاش کی۔ ڈورتھی کے منگیتر کا انتقال 1991ءمیں ہو چکا۔