راولپنڈی تا مری انٹرنیشنل سائیکل ریس 2 دسمبر کو ہو گی

Nov 20, 2012


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام راولپنڈی تا مری چیمپئن آف ہل انٹرنیشنل سائیکل ریس کا انعقاد 2 دسمبر کو ہوگا۔ ایران اور افغانستان کی ٹیموں نے ریس میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ ریس کا آغاز فلیش مین ہوٹل راولپنڈی سے صبح 9 بجے ہوگا جبکہ ریس کا اختتام مری میں ہوگا۔ ریس کے اختتام پر پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں