ضلع بھکر میں سیلاب متاثرین میں وطن کارڈ کی تقسیم مکمل

 لاہور (پ ر) سیلاب متاثرین بھر کو دوسرے مرحلے کے تحت 16کروڑ روپے وطن کارڈ کی مد میں ادائیگی کا عمل کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل ہوچکا ہے۔ یہ رقم 40ہزار خاندانوں میں 40ہزار روپے مالیت کے وطن کارڈ کی صورت میں ادا کی گئی ہے۔ یہ بات مجاہد شیردل ڈائریکٹر جنرل پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وطن کارڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں 2010ءکے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں پہلے مرحلہ میں 20ہزار روپے مالیت کے وطن کارڈ متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا عمل مکمل کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے فیز میں 40ہزار روپے مالیت کے وطن کارڈ کا اجراءکیا گیا جسے احسن طریقہ سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...