بلوچستان کے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال کے بعد علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی گئی۔

Nov 20, 2012 | 12:41

ماہرامرض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان کی عدم بازیابی پر پی ایم اے اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاملات سنگین صورتحال اختیارکرگئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے آپریشن تھیٹرزاوراوپی ڈیزکے بعد ایمرجنسی سروسزبھی بند کردی ہیں۔ نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسرنہیں ہے۔ مریضوں کی تکلیف کے پیش نظرصوبائی حکومت نے علاج معالجے کے لیے فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کوڈیوٹی پرحاضرہونے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرڈھائی سو سے زائد ڈاکٹرزکوشوکازنوٹسزبھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹی نہ دینے جبکہ نجی کلینکس پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے کلینکس بھی سیل کردیے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایم اے کی احتجاجی ریلی کے دوران پولیس نے متعدد ڈاکٹرز کو گرفتار بھی کرلیا تھا

مزیدخبریں