ڈینگی بخار کے خلاف کامیابی معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوشیشوں اوربے مثال تعاون کے بغیرممکن نہیں ہے۔ شہباز شریف

Nov 20, 2012 | 13:02

ڈینگی بخار کے حوالے سے منقعدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دو ہزارگیارہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار دو سو بانوے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو چون تھی، تاہم رواں سال کے دوران صرف دو سو اکسٹھ افراد اس سے متاثرہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں کامیابی معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں اوربے مثال تعاون کے بغیرممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پرقابوپانے کے لیے سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپور، انڈونیشا کی حکومتوں کے تعاون پران کے شکرگزارہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کے ملازمین اور ڈینگی بریگیڈ کے ارکین نے بھی ڈینگی کے خلاف اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں