اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ان کے پاس نان کسٹم گاڑیوں کے حوالے سے مکمل معلومات ہیں، ان کی کل تعداد ساٹھ ہزار ہے، تین ہزار کالے شیشے والی جبکہ نوہزار نان کسٹم گاڑیاں پکڑیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مالکان کو کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی یا گاڑیاں سرنڈر کرنے کےلیے یکم دسمبر تک مہلت دی ہے کلئیرنس نہ ہونے پر چھاپے مارے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس کو کراچی میں صرف ٹارگٹڈ آپریشن کا کہا ہے، محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے ارد گرد موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ بلوچستان کی صورتحال پر رحمان ملک نے کہا کہ کوئٹہ میں موٹرسائیکل اور موبائل فون پر پابندی سے دہشتگردی میں کمی آئی، سوئی کی گلیوںمیں بی ایل اے اور بی ایم اے نے بارودی سرنگیں بچھارکھی ہیں، عوام اور تنصیبات کے تحفظ کیلئے ایف سی کو تعینات کیا گیا ہے۔