صدرآصف زرداری نےکراچی میں طیارےکی ہنگامی لینڈنگ کانوٹس لیتے ہوئےچیئرمین پی آئی اےاورسول ایوی ایشن حکام سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے فنی خرابی کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی متعدد پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔  صدرزرداری نے چیئرمین پی آئی اےاورسول ایوی ایشن حکام کوواقعےکی مکمل تحقیقات کاحکم دیتے ہوئےمتعلقہ اداروں سے تین روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر نے اس حوالے سے بریفنگ کےلیےاعلییٰ حکام کا اجلاس بلاتے ہوئےآئندہ  ایسے واقعات سے بچاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طیارے کی مکمل جانچ ائیرلائن کی اولین ذمہ داری ہے،انسانی جان بہت قیمتی ہے اس معاملے میں رسک نہیں لیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن