پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے بیس سے زائد کارکن پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکرایوان صدرجانا چاہتے تھے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پرروک لیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ارکان کوبتایا کہ یہ راستہ صرف پارلیمینٹرینزکے لیے مخصوص ہے۔ لیکن پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ارکان نے اہلکاروں کی ایک نہ سنی۔ اوروہ رکاوٹیں توڑتے ہوئے ایوان صدرمیں گھسنے کی کوشش کرتے رہے۔ جس پرسیکیورٹی اہلکاروں اورپیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی اورایک دوسرے کوزدوب کوب کیا۔ ایوان صدرمیں اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی کا عملہ ارکان کواندرلے گیا۔ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ہونے کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔