لاہورکے علاقے گلبرگ میں چوہدری پرویزالہی کی رہائشگاہ پرمسلم لیگ نون کے رہنماء عادل بخش چٹھہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اورساتھیوں سمیت مسلم لیگ قاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ قاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اورہمارے عوامی کاموں سے خوفزدہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ انتقامی سیاست سے کام لیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے اپنے دورمیں پنجاب کے عوام کی بلاامیتازخدمت کی جس سے آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ ملاقات میں چوہدری پرویزالہی نے چوہدری عادل بخش چھٹہ کوحلقہ پی پی ایک سوتین سے جبکہ ساجد حسین چھٹہ کوحلقہ این اے ایک سوایک سے آٓئندہ الیکشن کے لیے مسلم لیگ قاف کا امیدوارنامزد کردیا۔