یونس حبیب سے پیسے لینے کاالزام ثابت ہوجائے تووہ سیاست چھوڑدیں گے،نوازشریف بھی خود پرلگنے والے الزامات کی صفائی دیں پھرالیکشن میں حصہ لیں۔ جاویدہاشمی

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنمامخدوم جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ یوسف میمن کے بیان حلفی کے بعد بھی میں نے نیب کی تفتیش کاسامناکیااورنیب کی عدالت نے مجھے باعزت بری کیا ہے۔۔۔ نوازشریف بھی تفتیش کا سامناکر کے اپنے آپ کو کلیئر کریں اور پھر الیکشن میں حصہ لیں،انہون نے کہا کہ نواز شریف نے انہیں شوگرمل کی آفر کی مگر انکار کردیا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتے احتساب تحریک انصاف کرے گی،انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مھجے اور میرے خاندان کو پولیس کے ذریعے تنگ کیا جارہا ہے ہم اس سے گھبرانے والے نہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کا سامنا کیا ہے تو شہباز شریف کس کھیت کی مولی ہیں، انہوں نے کہا کہ یونس حبیب نے چوہدری نثار،ہمایوں اختر اسحق ڈار،شیخ رشید کو بھی اپنی صفائی دینی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ  جاوید ہاشمی نے کہا کہ مخالفین نے جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو وہ بھی ان کے خلاف  سچ بولنا شروع کریں گے

ای پیپر دی نیشن