امریکی راک گلوکارہ ریحانہ نے ٹرپل سیون ورلڈ ٹور کے دوران لندن میں اپنی آواز کا جادو جگا کرمداحوں کوجھومنے پرمجبورکردیا۔

مشرقی لندن میں ویسٹ فیلڈ سٹریٹ فورڈ سٹی میں پندرہ ہزار لوگوں نے ریحانہ کا شانداراستقبال کیا جہاں گلوکارہ نے لائٹیں جلا کر کرسمس سیزن کا آغازکیا۔ اس موقع پرانہوں نے اپنی البم "ان اپولوجیٹک" کے بارے میں بات چیت کی اورمداحوں کو ان کی پسند کے گانے بھی سنائے۔ ریحانہ کی ایک کے بعد ایک دھواں دار پرفارمنس سے شائقین جھوم اٹھے اورراک سٹار کو خوب داد دی۔ اس سے پہلے ریحانہ نے شمالی لندن میں بچوں کی عالمی تنظیم "سیو دی چلڈرن"کی ایک تقریب میں بھی حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن