قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک محد عرفان نے پی ایچ ایف ڈسپلنری کیمٹی کی طرف سے لگائی جانے والی پابندی اور جرمانےکی سزا کےخلاف اپیل دائرکردی۔

Nov 20, 2012 | 18:56

خصوصی رپورٹر

قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک محمد عرفان کو ٹریننگ کیمپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پرٹیم مینجمنٹ نے کیمپ سے فارغ کردیا تھا اورانھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے روبروپیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ فل بیک کا موقف سننے کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے محمد عرفان پرنہ صرف چھ ماہ کی پابندی لگادی تھی بلکہ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی جس کے خلاف انھوں نے اپیل کردی ہے۔محمد عرفان نےاپنا تحریری معذرت نامہ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ کو پیش کر دیا ہے ۔بعد ازاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیڈریشن ان کے حق میں فیصلہ دے گی۔

مزیدخبریں