پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ دہشتگردی میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کیلئے ایم کیوایم تیارہے ہم کسی دہشتگرد کی مدد یا سرپرستی نہیں کرتے ہیں۔ فاروق ستارنے کہا کہ دہشتگرد ایک طرف لسانی فسادت پیدا کرنا چاہتے ہیں اوردوسری جانب معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے، ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کیا جائے ہم میڈیا کے ایڈیٹروں سے بھی کھل کربات کرنا چاہتے ہیں فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا ہے تو اس سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ اے این پی کے کارکنوں اوررہنماؤں کو کراچی میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اوران کے دفاترکوبند کروایا جا رہا ہے۔ ان لوگوں کے پہچان کران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
صرف کراچی کواسلحہ سے پاک کرکے امن قائم نہیں ہوسکتا،ایم کیوایم میں کوئی دہشتگرد ونگ نہیں، کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ ڈاکٹرفاروق ستار
Nov 20, 2012 | 21:00