دبئی+ابوظہبی+شارجہ (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کوالیفائرز میں ہالینڈ، نمیبیا، کینیڈا، کینیا، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کینیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم 91 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ٹکولو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ کپتان خرم خان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈنمارک نے 8 وکٹوں پر 109 رنز بنائے۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اٹلی نے 6 وکٹوں پر 121 رنز بنائے۔ نمیبیا نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کینیڈا نے 7 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ یوگنڈا کی ٹیم 93 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاپوا نیوگنی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ نیپال نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔