پہلے ٹی 20 سے قبل گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا دو دن خوب ٹریننگ کرلی ، محمد حفیظ نے پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی :ترجمان کرکٹ بورڈ

 جوہانسبرگ (آن لائن) جنوبی افریقہ  کیخلاف پہلے ٹی 20 سے قبل پاکستان ٹیم کا  ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا جبکہ محمد حفیظ نے پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی۔ آج سے شروع ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 سے قبل گرین شرٹس نے ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا اور میچ سے قبل کپتان محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرنا تھی وہ بھی ملتوی کردی گئی۔ ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان ٹی 20 ٹیم نے اتوار اور پیر کے روز کافی ٹریننگ کر لی تھی اس لئے ٹریننگ  سیشن منسوخ کیا گیا تاہم کھلاڑیوں کو کچھ دیر آرام کا موقع مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن