پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔ امپائرز نے حتمی فیصلے کے بعد میچ نہ ہونے کا اعلان کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل پالے کیلی میں ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ فاتح ٹیم سیریز بھی جیت لے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برار رہی تھی۔