واشنگٹن (آن لائن) ہوا کے خوفناک بگولوں نے امریکہ کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔ امریکہ کی 10 ریاستوں میں طوفانی بگولے نے تباہی مچائی۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست الی نوائے میں 200 میل فی گھنٹہ طوفانی ہواؤں سے چلنے والے بگولے نے قیامت خیز تباہی مچائی، طوفانی بگولوں سے ریاست انڈیانا، آیووا، کینٹکی، میزوری، اوہائیو، وسکونسن اور مشی گن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔
امریکہ: طوفان سے تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 10 ہو گئیں
Nov 20, 2013