سینٹ کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا گلگت بلتستان میں منصوبوں پر عدم اطمینان

اسلام آباد (آئی این پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کشمیر و گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری گلگت بلتستان کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ سوست بارڈر پر کسٹم حکام کی کرپشن کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ عطا آباد جھیل کے متاثرین کی بحالی پر  ہونیوالے اقدام کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔ جبکہ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان نے کمیٹی کو  بتایا نانگا پربت اور چلاس واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔کمیٹی کو ماہانہ رپورٹ پیش کی جائیگی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کشمیر گلگت بلتستان کے اجلاس کی صدارت سینٹر حاجی عدیل نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...