کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ کے بارے میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء نے دبئی میں فریال تالپور، رحمان ملک سے طویل مشاورت کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال بلدیاتی انتخابات ایم کیو ایم کے تعلقات اور بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ سندھ کابینہ میں رد وبدل اور سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھانے پر غور و خوض ہوا۔ اس موقع پر کراچی آپریشن کا جائزہ لیا گیا اور زرداری کو بریفننگ دی گئی۔