اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترکمانستان سے پاکستان کو گیس کی فراہمی منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان، بھارت، ترکمانستان، افغانستان، ایشیائی ترقیاتی بنک نے معاہدے پر دستخط کردئیے۔ پاکستان کی طرف سے انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز کے سربراہ مبین صولت نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 1800کلو میٹر طویل پائپ لائن کیلئے کنسورشیم بنایا جائیگا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک منصوبے میں تکنیکی و مالیاتی معاونت فراہم کرے گا۔ چار ملکی پائپ لائن 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔