پاکستانیوں کیلئے سعودی ویزوں کے اجراء کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

Nov 20, 2013

 اسلام آباد (آن لائن) سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کے اجراء کا طریقہ کار تبدیل کردیا ، سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کیلئے ویزوں کے اجراء کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا، 25نومبر سے نئے طریقہ کار کے تحت درخواستیں وصول کی جائینگی درخواستیں  فنگر پرنٹس اور باڈی سکین کے بعد وصول کی جائینگی سعودی ویزا کے حصول کیلئے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جن کے دفاتر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہوں گے۔

مزیدخبریں