اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ واک کرتے ہیں، ذاتی کمانڈوز کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلتے ہیں اور نصف گھنٹے تک ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی اخبارات کا مطالعہ کرتے اور اپنے پالتو السیشن کتے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ سابق صدر انٹرنیٹ پر اپنے دوستوں اور وکلاء کو پیغامات بھی بھجواتے ہیں اور چک شہزاد فارم ہائوس پر اپنے ملکی اورغیر ملکی دوستوں سے ملاقات بھی کرتے ہیں۔
مشرف روزانہ ورزش اور انٹرنیٹ پر دوستوں سے رابطہ کرتے ہیں
Nov 20, 2013