ایاز صادق کی سعودی نائب وزیراعظم اور گورنر مدینہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (اے پی پی + این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی ایلچی شہزادہ مقرن  اور گورنر مدینہ  شہزادہ فیصل بن سلمان  بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ سپیکر نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے باہمی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور حکومت کی طرف سے امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم کام کرنیوالے پاکستانیوں کو اجازت دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر نے نائب وزیراعظم کو اپنے سعودی ہم منصب سے ہونیوالی بات چیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اطراف نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور اعلی سطحی پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ایک مفاہمت کی یادداشت سے اتفاق کیا ہے۔ شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود نے کہا کہ سعودی عرب ایک خوشحال، مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سپیکر کو سعودی عرب کی طرف سے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...