خیبر ایجنسی + اسلام آباد (ایجنسیاں) لنڈی کوتل میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔خیبر ایجنسی میں اس سال پولیو کیسوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں ایک سالہ طفیل ولد نادر شاہ میں پولیو وائرس P1کی تصدیق ہوگئی۔ دریں اثناء برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 63 ہو گئی۔
لنڈی کوتل: ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق‘پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 63 ہو گی: برطانوی میڈیا
Nov 20, 2013