سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 23700 اور 23800 کی نفسیاتی حدیں بحال

 کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 23700   اور 23800 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری مالیت میں 53 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 23880  پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا‘ تاہم سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ البتہ تیزی کا تسلسل سارا دن رہا۔ مارکیٹ کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 208.19 پوائنٹس اضافے سے 23819.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 53 ارب 10 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 56 کھرب 37 کروڑ 12 لاکھ 7 ہزار 887 روپے ہو گئی۔۔دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کے دوران  مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبارہوا۔31کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔12 کمپنیوں کے حصص میں کمی  ہوئی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس57.17پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ4582.22پربندہوا۔ 27لاکھ83 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز21لاکھ20 ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...