لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے لاہور چیمبر میں انکم ٹیکس سہولیاتی ڈیسک قائم کردیا جہاں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی تین رکنی ٹیم ٹیکس گوشوارے وصول کرے گی۔ یہ سہولیاتی ٹیکس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کیا گیا ۔ وفاقی وزیز خزانہ کے دورہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موقع پر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ ٹیکس کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے بہت سے تاجر ایف بی آر کے دفاتر میں ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکتے لہذا یا تو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے یا پھر لاہور چیمبر میں ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے ۔