بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

Nov 20, 2013

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ائرمارشل (ریٹائرڈ) یوسف نے نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد نیو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد کا  گذشتہ روز دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو ائرپورٹ رائو مشرف خاں نے ڈی جی سی اے اے کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفینگ دی اور چیف سکیورٹی آفیسر نے سکیورٹی سے متعلق بریفینگ دی۔ اس موقع پر ائروائس مارشل (ریٹائرڈ) ریاض الحق چیف آپریشنزٹرانزیشن ایڈوائزر بھی موجود تھے۔    ائرپورٹ ائربس 380 کو لینڈنگ مہیا کرے گا۔ یہ ائر پورٹ ایک لاکھ میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ائر پورٹ کی تعمیر سے ریجن ٹورازم، کارگو اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔  ڈی جی نے اس بات پر زور دیا کہ پراجیکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق دیئے ہوئے وقت کے اندر مکمل کر نے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ 

مزیدخبریں