لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوںنے کہاکہ راولپنڈی سانحہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش ہے ، مجرموں کو عبرت ناک سزادی جائے،فرقہ واریت کا معاملہ ملکی سلامتی کے لیے ناسور بن چکاہے جس کے خاتمہ کے لیے مستقل پالیسی وضع کی جائے،مذہب کے نام پر وطن عزیز کو یرغمال بنانے والوں کو قانونی گرفت میں لیا جائے،چیف جسٹس از خود نوٹس لیں،اہلسنت والجماعت راولپنڈی واقعہ کے خلاف 22نومبر کو ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منائے گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی واقعہ پر علماء نے قوم کو پرامن رکھ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
راولپنڈی واقعہ پر علما نے قوم کو پرامن رکھ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا: خادم حسین دھلوں
Nov 20, 2013