لاہور(خصوصی رپورٹر)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے‘ حکمران جو مر ضی کر لیں وہ وعدوں اور دعوئوں سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘ بلدیاتی انتخابات میں ثابت کر دیں گے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں‘ صوبے میں امن وامان نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی‘ حکمرانوں نے قوم سے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ وہ یوسی200میں بلدیاتی انتخابات کے چیئرمین کے امیدوار اسد شاہ اور وائس چیئرمین میاں عباس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر زاہد گجر‘ رانا عمر‘ رضاشاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکو مت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔