لاہور (خصوصی نامہ نگار) نعیمین ایسوسی پاکستان کے جمعہ کو ملک گیر سطح پر ’’یوم امن‘‘ منائے گی ، فاضلین ’’خطبہ جمعہ میں امن ‘‘کے حوالے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی صدارت میں آج بدھ 2بجے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوگا اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگر اہم موضوعات پر بھی غوروفکر کیا جائے گا۔