واقعہ راولپنڈی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے:انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واقعہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام غیر ذمہ دار جلوسوں کو بند کرنا چاہئے، واقعہ راولپنڈی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گہری سازش ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی، ڈاکٹر سعید عنائت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سرج، مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے وامیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا اسد فاروق، مولانا عاصم مخدوم، علامہ یونس نے واقعہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ تعلیم القرآن، مسجد اور مارکیٹ کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...