پی ایف یو جے کے زیراہتمام شہدائے صحافت کا عالمی دن منایا گیا

Nov 20, 2013

  لاہور (خبر نگار) پاکستان فیڈرل  یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم اور سیکرٹری جنرل امین یوسف پر گزشتہ روز لاہور سمیت ملک بھر میں شہدائے صحافت کے عالمی دن پر مختلف تقاریب، ریلیوں، واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کی قیادت میں پی ایف یو جے سیکرٹریٹ دیال سنگھ منشن سے فیصل چوک  تک شہدائے صحافت کی یاد میں شمع بردار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر شپنگ  اینڈ پورٹس کامران مائیکل، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز، سینئر صحافی سلمان غنی، یو پی جے کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل، خزانچی حافظ عبدالودود،  جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف، ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد، ٹیچر یونین کے صدر اعظم بٹ، سیپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹو تحسین سمیت سول سوسائٹی اور وکلا کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

مزیدخبریں