لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ دلکش لاہور پراجیکٹ کے تحت تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش تاریخی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے مترادف ہے-انہوں نے ضلع قصور میں تین کلومیٹر کی سڑک کی سکیم کے حوالے سے کہا کہ جو بھی سڑک بنائی جائے وہ پوری آبادی کے لیے فائدہ مند ہونی چاہیے-کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم این اے بلال ورک، ایم پی اے اصغر علی منڈا، ڈی سی او لاہور احمد جاوید قاضی، ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان، ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان، واسا افسران اور تمام ایکسیئنز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈی اوز روڈ نے شرکت کی-کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا کے زیر انتظام پینے کے پانی کے حوالے سے ٹیوب ویلوں کے ساتھ ساتھ نئے میٹر لگانے پر بھی کام ہونا چاہیے۔
تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش ورثے کو محفوظ کرنا ہے: راشد محمود لنگڑیال
Nov 20, 2013