لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مذہب کے نام پر ہونے والے فسادات، قتل و غارت اور گھیرائو جلائو کے واقعات کی براہِ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت ملک میں فسادات روکنے میں مخلص ہے تو ہنگامی بنیادوں پر ’’تحفظ ناموسِ صحابہ ؓ بل کا قانون پاس کرے اور صحابہ کرامؓ ،خلفائے راشدین ؓ ،اہلِ بیتؓ اور اُمہاتُ المومنین ؓ کی بے ادبی ،گستاخی اور توہین کرنے والے کے لئے ’’سزائے موت‘‘کا قانون پاس کیا جائے۔ اِن خیالات کا اِظہار جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے رہنمائوں حافظ خالد شہزاد فاروقی، علامہ سید سبطین شاہ نقوی، علامہ پروفیسر عبداللہ کلیم، حافظ محمد علی یزدانی، حافظ محمد انور ساجد، علامہ مولانا پروفیسر ثناء اللہ بھٹی، شیخ سلیم الرحمن، مولانا عبدالقیوم ظہیر، علامہ مولانا اصغر فاروق اور دیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔