کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی شازیہ مبشر اقبال نے کہا ہے کہ واقعہ راولپنڈی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ملک دشمن کو بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واقعہ راولپنڈی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے اس سانحہ میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں جو پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) ان کی ناپاک سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دے گی ۔