’’مفروضے پر مبنی ہے‘‘ سپریم کورٹ نے چیئرمین جائنٹ چیف‘ آرمی چیف کے تقرر سے متعلق درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے بارے دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں تقرریاں سنیارٹی کے بجائے اہلیت کی بنیاد پر ہوں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے جب درخواست دائر کی گئی چاروں عہدوں میں سے کوئی بھی خالی نہیں تھا۔ آپ نے مفروضے کی بنیاد پر درخواست داخل کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے کچھ علم تھا اس لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا آپ کیا چاہتے ہیں کہ تقرری سینارٹی پر نہ ہو؟ درخواست گزار نے کہا کوئی شخص من مانی سے تقرری نہیں کر سکتا۔ جسٹس آصف سعید نے کہا کہ آئین کے تحت آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کی ہدایت پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی فیصلہ آئین کے خلاف ہو تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن